راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور جنتا دل (یونائٹیڈ) کی بہار یونٹ کے صدر
وششٹھ نارائن سنگھ نے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے پر پارٹی کے قومی صدر اور
وزیر اعلی نتیش کمار اور پارٹی کے سابق صدر اور رہنما شرد یادو کے درمیان
کسی قسم کے اختلافات سے انکار کیا۔مسٹر سنگھ نے یہاں یو این آئی سے خاص بات چیت میں واضح کیا کہ مسٹر کمار نے
وزیر
اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندي کے فیصلے کی حمایت کی ہے کیونکہ اس سے
کالے دھن پر روک لگے گی اور عام لوگوں کو اس کا زیادہ فائدہ ہو گا،جبکہ
مسٹر یادو نے نوٹ بندي کے نفاذ کے اقدامات پر احتجاج کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کی رائے ہے کہ صرف نوٹ بندي سے کالے دھن پر روک لگانا ممکن نہیں ہے
اس کے لئے بے نامی جائیداد پر بھی سخت پابندی عائد کرنی ہوگی۔